لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق تھانہ قلعہ گجر سنگ پولیس نےعدالت میں درخواست دی تھی کہ لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج ہے ، لیگی رہنما جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے اس لیے گرفتاری کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے ، لیگی رہنما عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
رپور ٹ کے مطابق پولیس رانا مشہود کو گرفتارکرنے کیلیے ان کے گھر بھی پہنچ گئی وہ گھرپر نہیں تھے،رانا مشہود نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے۔