امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کیے چل رہی ہے۔فائل فوٹو
امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کا تعین کیے چل رہی ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا گیا

اسلام آباد: پولیس نے عمران خان شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیر حراست شہباز گل کی عیادت کےلئے پیمزاسپتال پہنچے،جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عمران خان گاڑی میں پمز اسپتال کے کارڈک وارڈ کے باہر پہنچے تو وارڈ کے باہرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نعرے بازی شروع کردی۔

اسپتال میں پہلے سے موجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کوشہباز گل سے ملاقات سے روک دیا اور کہا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پرنہیں ہے اور اس سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پولیس نے میرا راستہ روکا، اور شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا۔ کل اسلام آباد میں شہباز گل سے اظہاریکجہتی کی ریلی نکالوں گا۔