اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے انتباہ جاری کردیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہریار خان عارف جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی سے ہے،نوٹیفیکشن سوشل میڈیا پر ایک بار پھر جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد میں 5سے زائد افرادکسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سےیہ پابندی 23جولائی2022سے عائد ہے.ہر قسم کی Gathering جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔@ICTA_GoP @ICT_Police @DrMAbdullahTab1 pic.twitter.com/lLcwfEYnHZ— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) August 19, 2022
تحریک انصاف کے چیئرمین نے آج راولپنڈی سے ایف نائن پارک اسلام آباد تک شہباز گل پر تشدد کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔
نوٹیفکشن کے مطابق جلسے،جلوس اور ریلی وغیرہ پرپابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی کہ شہر میں پانچ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی سے 2022 سے عائد ہے۔