دمشق: شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی ایک مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔