کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث دو طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم پی آئی اے کے کپتان کی حاضری دماغی سے دونوں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن لاہورسےکراچی آنے والی پروازلینڈنگ کے لیے تیار تھی اور اس دوران ایک فلائٹ مخالف سمت سے لینڈ کر رہی تھی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے نجی ایئرلائن کے طیارے کو رن وے نمبر 7جبکہ پی آئی اے کی پرواز کو رن وے نمبر25 لیفٹ پر لینڈنگ کی ہدایت کی۔
طیارے لینڈنگ کیلئے قریب تھے اور دونوں میں صرف تین مائل کا فیصلہ تھا کہ اس دوران دونوں جہازوں کے پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا، پی آئی اے کے کپتان نے طیارے نے فوری طور پرلینڈنگ کی اور سامنے سے آنے والے ایئر سیال کے طیارے کو گو راونڈ کی ہدایت کی۔
نجی ایئرلائن کے کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر لینڈنگ کرنے کے بجائے طیارے کو موڑ لیا۔
بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایئرٹریفک کنٹرولر سے بھی جواب طلب کرلیا۔