روٹر ڈیم: پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہو رہا ہے، پاکستان سیریز 0-2 سے اپنے نام کرچکا ہے۔ پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان بلے باز عبد اللہ شفیق آج ڈیبیو کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث روؤف کو آرام دیا گیا ہے۔ عبد اللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔