اسلام آباد:بھارتی میڈیا کی جانب سےہتھیاروں کیساتھ خالی کشتی قبضے میں لینے کے دعوؤں اور پاکستان کیساتھ دہشتگردی کو جوڑنے کے مزموم بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کیساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی ہے، بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت کے حالیہ دہشتگردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے،بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے۔