لاس اینجلس: امریکا میں لوگوں کے ہجوم نے اچانک ایک سپراسٹورپردھاوا بول کراسے لوٹ لیا جو جس کے ہاتھ لگا لے اڑا۔
امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب سڑک پر موجود افراد نے جتھے کی صورت اسٹورپرحملہ کیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اسٹور میں موجود ریکس سے مختلف اشیا جیسے اسنیکس، ڈرنکس اور سگریٹس وغیرہ اٹھا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل کچھ موٹر سائیکل سواروں نے اپنی بائیکس کے ذریعے سڑک کو تمام اطراف سے بند کردیا تھا، اس کے بعد وہ تمام لوگوں کے ساتھ مل کر اسٹور پر حملہ آور ہوئے۔