قومی ٹیم 50ویں اوور میں 206 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔فائل فوٹو
قومی ٹیم 50ویں اوور میں 206 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان نے نیدلینڈز کو جیت کیلیے 207 رنز کا ہدف دیدیا

روٹر ڈیم؛ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم 50ویں اوور میں 206 رنز بنا کرآل آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔

نیدلینڈز کی جانب سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر کامیاب رہے اور وویان کنگما نے 2 آؤٹ کیے جبکہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔