یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔فائل فوٹو
یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا  اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔