پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

10 ستمبر سے قبل حکومت کے گھر چلے جانے کا دعویٰ

 اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 10 ستمبر سے قبل حکومت کے گھر چلے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ  گزشتہ رات عمران خان کی ایک کال پر قوم گھروں سے باہرنکل آئی ،عمران خان کے جلسے پر پابندی لگا کرانہوں نے لوگوں میں مزید جوش وخروش پیدا کیا،10ستمبر سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان کی ضمانت ہونی ہی تھی انہوں نے کون سا جرم کیا ہے،عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ تو خارج ہونا چاہیے ، حکومت نے میڈیا کے خلاف سنسر شپ لگائی اسی تناظر میں مقدمہ درج ہوا ، مقدمات چلتے رہیں گے یہ جدوجہد ہے،گزشتہ رات عمران خان کی کال پر لوگ باہر نکلے ،شاہراہوں اور موٹرویز کو بند کردیا گیا ،سوشل میڈیا کے ایکٹیویٹیس کو گرفتار کیا جارہا ہے۔