بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو
بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو

کل سے جمعرات تک کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان

کراچی: سندھ اور بلوچستان میں  بارش برسانے والا کل تک ایک اورطاقتور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور مون سون سسٹم وسطی بھارت پر موجود ہے، بلوچستان پر موجود ہوا کا کم موسمیاتی دباؤ کا پھیلاو شمالی سندھ تک پھیلا ہے اور یہ طاقتور سسٹم کل تک سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں کل سے جمعرات تک کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

پیشگوئی کے مطابق خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد میں آج بھی کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے جب کہ تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان میں کل سے جمعرات تک بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران 24 سے 25 اگست تک کراچی میں بھی چند مقامات پر درمیانی اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 اگست کے دوران بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے جس کے نتیجے میں دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔