لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ، پہلا میچ راولپنڈی ، دوسرا ملتان جبکہ تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ملتان میں شروع ہو گا جو 9 دسمبرسے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 دسمبر کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ذاکر خان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی17 سال بعد پاکستان میں میزبان پر خوشی ہوگی۔