پانچ مسلماںوں کے قتل کا اعتراف کرنے پر بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: پولیس نے پانچ مسلمانوں کو نام نہاد گاؤ رکشا (گائے کی حفاظت) کے نام پر زندہ جلانے کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے ایک سابق رکن (ایم ایل اے) کے خلاف “نفرت اور دشمنی کو فروغ دینے” کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سابق ایم ایل اے گیان دیو آہوجا کو ایک ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے حامیوں نے گاؤ رکشا کے الزام میں اب تک “پانچ مسلمانوں کو زندہ جلادیا” جس کے بعد شمالی بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الور پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

رپورٹ میں گووند گڑھ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر شیو شنکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ مقدمہ ایک ویڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا یہ بیان انہوں نے مسلمانوں کی جانب سے مبینہ طور پر زندہ جلائے والے شخص کے خاندان سے ملاقات کے دوران دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کو سنا جا سکتا ہے کہ ’ہم اب تک پانچ مسلمانوں کو زندہ جلا چکے ہیں وہ کہیں بھی ہوں انہیں مار ڈالو ہم قاتل کی رہائی کرادیں گے۔