بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے گی
بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے گی

حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونر کانفرنس منعقد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈونرز کانفرنس میں بین القوامی اداروں کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اور بحالی کی کاوشوں  سے بھی آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میںریلیف اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور آباد کاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی فوری مالی امداد کے لئے 37.2 ارب روپے کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کردیا گیا ہے جبکہ سیلاب کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم مسنٹر ریلیف فنڈ بھی قائم کردیا گیا ہے۔