سپریم کورٹ شہبازگل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے ۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ شہبازگل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے ۔فائل فوٹو

شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں کمرے پر چھاپہ۔پستول برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں موجود کمرے پر چھاپہ مارا گیا ، اس دوران پولیس انہیں بھی ہتھکڑیوں میں ساتھ لائی تھی۔

 چھاپے کے دوران شہباز گل کے کمرے سے  ایک لوڈِڈ ریوالوربرآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ کمرے سے موبائل فونز ، ایک سیٹلائٹ فون ، یو ایس بیز وغیرہ بھی ملی ہیں۔ کمرے سے شہباز گل کا پرس بھی ملا جس میں دو  شناختی کارڈ سمیت مختلف کارڈ برآمد ہوئے۔ ان  کے کمرے میں دو پاسپورٹس بھی ملے۔

اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ انہیں علم نہیں ہے کہ ریوالور کہاں سے آیا ہے، انہوں نے یہ پہلی بار دیکھا ہے، ان کے پاس لائسنس یافتہ اے کے 47 ہے۔ پرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسے ڈرائیور کے پاس چھوڑا تھا پتا نہیں کمرے میں کیسے آگیا۔ شہبازگل کا کہنا تھا کہ کمرے میں بہت سی تبدیلیاں ہیں جس سے لگتا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد کمرے میں کوئی آیا تھا۔