کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک شخص کو اقتدارکا نشہ پاگل کر رہا ہے، یہ شخص ہرروز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے۔
آصف علی زرداری نے سندھ کے وزرا سے ملاقات کے دوران کہا کہ اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے؟۔
سابق صدرکا کہنا تھا کہ فوج کے آفیسرزاورسپاہی 2 صوبوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایک شخص فوج ، پولیس ،عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ مجھے گرفتارکرکے دکھاؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورت حال درپیش ہے۔ ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑکرصرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ چاروں صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری جانب ہیں۔