فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے پیش نہ ہونے پرارکان برہم ہو گئے ، پی اے سی نے اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت دی جبکہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نورعالم کی زیر صدارت  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے ارکان  اعظم خان کے پیش نہ ہونے پر برہم ہو گئے ۔ چیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ اعظم خان پر مالم جبہ  میں کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ  نیب تو مالم جبہ کیس پہلے ہی بند کر چکی ہے ، چیئرمین نیب نے  بتایا کہ سابق چیئرمین نیب  نے کیس بند کیا تھا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے ایف آئی اے کو اعظم خان کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ۔