نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر متھورا میں ایک بندر مندر کے دورے پر آئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عینک چھین کر بھاگ گیا۔
ہندو مذہبی تہوار ’جنم شٹمی‘ منایا گیا تھا جس پر متھورا کے ’بانکے بہاری‘ مندر میں بھگدڑ مچنے سے تین لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نونیت چاہل اور ایس ایس پی ورینداون مندر پہنچے۔
نونیت چاہل کے اردگرد 20سے زائد آفیسرز موجود تھے۔ اس کے باوجود ایک بندر آیا اور ان کا چشمہ چھین کر بھاگ گیا۔ بندر چشمہ چھین کر بلند سیڑھیوں پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بندر کا پیچھا کر کے چشمہ واپس لینے کوشش کی لیکن ناکام رہے کہ بندر چھلانگیں لگاتا ایک بلند عمارت پر چڑھ گیا تھا۔
#मथुरा के वृंदावन में बंदर ने DM नवनीत चहल से चश्मा छीना, देखे वीडियो
मिन्नतों के बाद DM साहब का चश्मा बन्दरो ने लौटाया
DM का चश्मा बरामद करने में अफसरों के पसीने छुटे pic.twitter.com/KSPQtm5lF4— आदित्य तिवारी / Aditya Tiwari (@aditytiwarilive) August 21, 2022
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بندر کے چشمہ چھیننے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔