جن لوگوں نے اپنے بل ادا کئے ہیں ان کے بجلی کے بلوں میں اگلے ماہ ریلیف دیا جائے گا، وفاقی وزیر توانائی
جن لوگوں نے اپنے بل ادا کئے ہیں ان کے بجلی کے بلوں میں اگلے ماہ ریلیف دیا جائے گا، وفاقی وزیر توانائی

جولائی کے بلز میں 200 سے کم یونٹ والوں پر فیول سرچارج لاگو نہیں ہوگا، خرم دستگیر

کراچی: وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جولائی کے بلوں میں شامل فیول سرچارج کو 200سے کم یونٹ والے صارفین کے لیے ختم کر دیا گیا ہے، کمرشل میٹرز پر عائد فکسڈ ٹیکس بھی اکتوبر سے ختم کردیا جائے گا.

کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر میں بدھ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی صارفین کو جون کے فیول سرچارج کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے جو جولائی کے بلوں میں شامل کیا گیا تھا یہ سب عذاب عمرانی  کی وجہ سے ہوا ہے 2006میں  کے الیکٹرک کی نجکاری غلط فیصلہ تھی جبکہ کے الیکٹرک سے معاہدے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد تمام معاملات طے کرکے عوام کو آگاہ کیا جا ئیں گا، امکان ہے کہ کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ ہوسکتا ہے  نیپرا کی ری اسٹرکچرنگ کر ر ہے ہیں۔

خرم دستگیر خان  نے کیا کہ جولائی کے بلوں میں شامل فیول سرچارج کو 200سے کم یونٹ والے صارفین کے لیے ختم کر دیا گیا ہے، جن لوگوں نے اپنے بل ادا کئے ہیں ان کے بجلی کے بلوں میں اگلے ماہ ریلیف دیا جائے گا جبکہ ادائیگی نہ کرنے والوں کو ان کے نظرثانی شدہ بل ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی صارفین کے لیے فیول سرچارج بھی ختم کر دیا گیا ہے، کمرشل میٹرز پر عائد فکسڈ ٹیکس بھی اکتوبر سے ختم کر دیا جائے گا، عمران خان کے دور میں متبادل توانائی کے منصوبوں کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، سابقہ حکومت کے دور میں متبادل توانائی کے کسی ذریعہ سے ایک میگا واٹ کی بھی پیداوار نہیں کی گئی۔