کراچی: شہر میں مسلسل مون سون بارشوں کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے کو زیر آب آنے پر ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
کراچی میں بارش کےبعدایک بارپھرکورنگی کازوے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ کورنگی کازوے پر سفر کرنے والوں کا سفر طویل ہوگیا۔ کازوے بند ہونے کے باعث جام صادق پل پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا۔
شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل بھی بارش کے دوران کازوے کو دس روز بند رکھنے کے بعد کھولا گیا تھا۔