کیف: روس نے یوکرین کے یوم آزادی پر ریلوے سٹیشن پر حملہ کر دیا جس کے باعث دو بچوں سمیت 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مشرقی یوکرین میں روسی میزائل حملے میں 25 شہری چل بسے اور ایک مسافر ٹرین کو آگ لگ گئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں گیارہ اور چھ سال ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے جذباتی وڈیو خطاب میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی راکٹ مشرقی یوکرین میں ٹرین سے ٹکرائے، روس کے حملے نے یوکرین کو دربارہ جنم دیا ہے، ہم روسی فوج کو یوکرین سے مکمل طور پر نکال دیں گے۔