کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رکھنے کا اعلان

کراچی، محکمہ تعلیم  سندھ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مزید دو روز تعلیم ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔  وزیرتعلیم نے سندھ سردار شاہ کو حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں  بتایا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے، سندھ کے بیشتراسکولز میں سیلاب متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔ وزیرتعلیم  سندھ سردار شاہ نے بارشوں اورسیلابی صورتحال کے پیش نظر کراچی  سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز 26اور 27 اگست کوسرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے  کا اعلان کردیا۔ انہوں  نے  کہا کہ اسکولز بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز پرہوگا۔