بجلی صارفین کو بلز پر 24 گھنٹوں میں ریلیف دیا جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطح  کا اجلاس ہوا ،  اجلاس  میں  بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے بجلی کے صارفین کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور  ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کے لیے اعلی سطحی  کمیٹی قائم کردی، وزیر اعظم نے 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے تمام  اسٹاف کی  چھٹیاں ختم کرکے اس کام کو فوری  تکمیل کے بعد  24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلز جمع کروانے کیلئے بنکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت کی جائ۔  وزیرِاعظم نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔