مینگورہ: سوات میں سیلابی ریلہ بڑے بڑے مکانات اور پل بہا لے گیا، شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔
My heart is wrenching💔hamara khubsurat Swat doob raha ha💔💔#swat pic.twitter.com/OK4pwIRchu
— dedentity_01 (@MarwahAltaf21) August 26, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سوات کے مختلف علاقوں کی ہے جہاں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات کو بہا لے گئے،اس موقع پر موجود شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں لگارہے ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے جس سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔