نئی دہلی: گستاخانہ بیان دینے والا شاتم رسول بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو پھرگرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکنِ اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو پولیس نے پھر گرفتار کر لیا، راجا سنگھ منگل کو گرفتار ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔
توہین رسالت کے مرتکب، گستاخانہ بیان دینے پر ٹی راجا سنگھ کے خلاف تلنگانہ اورحیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔
مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کے کچھ روز قبل کو منگل کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔
ٹی راجا سنگھ کے خلاف حیدر آباد کے دبیر پورہ پولیس تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے اور 153 اے سمیت کئی دفعات میں کیس درج کیا گیا ہے۔