پشاور: خیبرپختون میں سیلاب کے بعد تمام سرکاری عمارات سیلاب متاثرین کے لیےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلی محمود خان نے صوبے کی سرکاری عمارات متاثرین کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کالجز، لائبریریز سمیت تمام اعلیٰ تعلیم کے دفاتر متاثرین کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کےباعث ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید45 افراد جاں بحق ہوجانے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ہے۔