منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے سے دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ
منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے سے دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ

چارسدہ: شدید بارشوں کے باعث منڈا ہیڈ ورکس  منہدم ہوگیا

چارسدہ: خیبرپختون میں موسلا دھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے، چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہو گیا ہے، چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ گھنٹوں کے دوران آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے کے باعث چارسدہ ،شبقدر اور دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ  ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔