کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جان سے گئے

اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس  کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں  کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے  16 ہزار570 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ کروناکے123  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔