پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیا

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی جوانوں کا سوات میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ افراد کو خوراک اور علاج کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے 110افراد کو آرمی ایوی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ کانجوکینٹ سوات منتقل کیا گیا، ان افراد کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کمراٹ میں پہاڑ کی چوٹی پرپھنسے افراد کو بھی موسم بہتر ہونے پر منتقل کیا جائے گا ۔

دوسری طرف دیر اسکائوٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کر دیا ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس سینٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

پشاور کور خرابی موسم اور سیلاب کے خطرے کے باوجود امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 3100 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ،راشن کے پیکٹ اور 1100 پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ 721 مریضوں کو مفت طبی امداد کی فراہم کی گئی ہے۔