اسلام آباد: ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے "آل پارٹیز کانفرنس” (اے پی سی )بلا لی ہے، پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اے پی سی کیلیے پاکستان تحریک انصاف کو نہیں بلایا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام اتحادی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔