کابل: طالبان حکومت نے پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ امریکی ڈرونزکو افغانستان میں حملے کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔ پاکستان کابل میں حالیہ ڈرون حملے کےبعد اس بارے میں پہلے ہی تردید کر چکا ہے۔
طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ‘ ڈرونز پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوئے تھے۔
قائم مقام وزیر دفاع نے کہا ‘ ہماری اطلاعات کے مطابق ڈرونز پاکستان کے راستے داخل ہو رہے ہیں، امریکی ڈرونز پاکستانی کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں ، ہم نے اس بارے میں پاکستان سے کہا ہے کہ اپنے حدود کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔’