کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

کراچی : موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکول بندش کے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ ، آج کراچی ڈویژن میں تمام اسکول اور کالجز معمول کے مطابق  کھلے رہیں گے۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ دنوں بارش اور سیلابی ایمرجنسی کی صورتِ حال کے باعث اسکول بند رکھے گئے تھے تاہم  آج سےکراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے ۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ  کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس اور نکاسی آب کی صورتحال دیکھ پر مقامی سطح پر فیصلہ ہوگا، محکمہ تعلیم سندھ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ ہر ضلع اور ڈویزن کی انتظامیہ مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیکر اسکول کھولنے یا بند رکھنے کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے جانب سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے پیش نظر 24 اور25  اگست  کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسکولوں کی بندش میں مزید اضافہ کر تے ہوئے سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔