اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں نے ملکی صورتحال پر اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس آج شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔
اجلاس میں سیلاب کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہوگا۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔