اسلام آباد:پاکستان نے افغان قائم مقام وزیر دفاع کے الزام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر قیاس آرائی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک ہے۔ خود قائم مقام افغان وزیر نے شواہد کی عدم دستیابی کا اعتراف کیا ہے۔ ملایعقوب کا طرز عمل ذمہ دارانہ سفارتی اصولوں کے منافی ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے۔
دفترخارجہ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتا ہے افغان عبوری حکام بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ پاکستان نے زور دیا ہے کہ افغانستان یقینی بنائے کہ اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔