سیہون کے قریب دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں کشتی الٹنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی شکارکشتی میں 20سے زائد افراد سوار تھے۔7 افراد کو زندہ باہرنکالا گیا ہے۔ مزید 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کر رہے تھے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسیہون شریف منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ریشماں کھوکھر، ثمینہ کھوکھر، منظورکھوکھر، شبانہ راہپوٹو، فاروق کھوکھر، زبیدہ چنہ، شہزور چنہ، اقراء عمرانی، وکیلاں کھوکھراور ریحان کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔