مقتدیٰ الصدرکا سیاست چھوڑنے کا اعلان
عراقی رہنما کے حامی کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
August 29, 2022 · بام دنیا
مقتدیٰ الصدرنے سیاسی بحران کے باعث سیاست سے الگ ہونے۔فائل فوٹو
بغداد: عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والے سیاسی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدرنے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ٹویٹرپرجاری پیغام میں مقتدیٰ الصدر نے سیاسی بحران کے باعث سیاست سے الگ ہونے اوراپنا سیاسی دفتر بند کرنے کا اعلان کیا۔
عراق میں عام انتخابات کو دس ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت سازی نہیں ہوسکی جس کے باعث پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والے مقتدیٰ الصدرکے حامی اتحاد نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔عراقی رہنما کے حامی کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔