بانی ایم کیو ایم پر پابندی کے خاتمے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق رکن سندھ اسمبلی نثار احمد پنہور نے بانی ایم کیوایم پرپابندی ختم کرنے کیلئے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس یوسف علی سعید سماعت منگل کو کرینگے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیوایم ایک محب وطن پاکستانی ہیں ، وہ ایک فلاحی تنظیم بھی چلاتے تھے،  فلاحی تنظیم لاکھوں بیوائوں، یتمیوں اور غریبوں کی مدد  کرتی تھی۔

نثار احمد پنہور کا درخواست میں کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو ملک میں سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، بانی ایم کیو ایم پرپابندی ختم کی جائے۔ درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون، اور وزارت اطلاعات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔