آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان  کو قرض کی اجراء کی  منظوری دیدی،وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ ’آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کے تجدید کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان  کا کہنا ہے کہ اب ہم 7ویں اور8ویں قسط کی مد میں  ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کرلیں۔ گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سخت فیصلے کرنے اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔ انہوں  نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پرقوم  کو مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک اںصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔