وفاقی کابینہ آج سیلابی صورت حال کا جائزہ لے گی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت  ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

اجلاس کے شرکاء کو متاثرین سیلاب  کو درپیش مشکلات اور امدادی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں  غیرملکی سرمایہ کاروں کو رہائشی مدت میں توسیع کی  پالیسی بھی پیش ہوگی۔

قبل ازین اسلام آباد میں  ہونےو الے اہم اجلاس میں آرمی چیف اوراعلیٰ عسکری قیادت نے بھی شرکت  کی۔ اجلاس کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔