بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا حکم

راولپنڈی:لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی معافی کو 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دیدیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد الحسن نے ایف پی اے معطل کرکے آئیسکو کے سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کرلیا۔

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھاری چارجز عائد کیے جانے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹ تک محدود کرنے کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے واپڈا اور نیپرا کو ایف پی اے وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پران سے جواب طلب کر لیا ہے۔