اسلام آباد:اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کو مشکلات کا سامناہے ، اقوام متحدہ نے پاکستان کیلیے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر رنجیدہ ہیں ، گرین ہاؤس گیس عالمی حدت کا باعث بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہوگیاہے۔