فائل فوٹو
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے سوات پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا ہے کہ 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب کی وجہ سے پھنسے 316 افراد کو نکالا گیا ہے

24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 24 گھنٹے کے دوران راشن کے 3 ہزار540 پیکٹس، 250 ٹینٹ بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔