ایشیا کپ: بنگلا دیش نےا فغانستان کو  جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ: ایشیا کپ 2022 کے تیسرے میچ میں افغانستان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 127 رنز پر محدود کر دیا۔

بنگلہ دیش ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور 28 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد پانچویں وکٹ 53 رنز، چھٹی وکٹ 89 رنز اور ساتویں وکٹ 127 رنز گری۔

اوپنر محمد نعیم 6، انعام الحق 5، کپتان شکیب الحسن 11، مشفق الرحیم ایک رن، عفیف حسین 12، محمود اللہ 25 اور مہدی حسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں شکست دی تھی۔