شادی کیخلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری اور  کم منافع والی چیز ہے۔فائل فوٹو
شادی کیخلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری اور  کم منافع والی چیز ہے۔فائل فوٹو

جمائما کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

لندن:سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔

جمائما نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹس کیں، انہوں نے لکھا کہ 33 ملین پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، یعنی ہر سات میں سے 1 پاکستانی شہری اس قدرتی آفت کا سامنا کر رہا ہے۔

جمائما نے پاکستان میں آنے والے خوفناک سیلاب کی ویڈیوکرتے ہوئے سیلاب سے ہونے والی اموات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

انہوں نے فلاحی ادارے الخدمت کا لنک شیئرکرتے ہوئے ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا، اس کے علاوہ جمائما  نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔