وزیراعظم کا خیبرپختون میں سیلاب زدگان کیلئے 10ارب روپے امداد کا اعلان

سوات: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختون کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو کا دورہ کیا، دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعظم خیبرپختون کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے، دورہ کے موقع پر کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرتے ہوئے فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور اپنی نگرانی میں سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی

کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کے پی کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، امریکا نے کل 30 ملین ڈالرامدادکااعلان کیاہے، دوست برادرممالک ہمیں امدادفراہم کر رہےہیں، آئی ایم ایف سےقرضہ ملنےبعدپاکستان دیوالیہ ہونے سےبچ گیاہے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔

سیلاب زدہ علاقے دورہ کانجو میں وزیراعظم کو سیلاب سے نقصان، ریسکیو اور ریلیف کے کاموں پر بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ کہا گیا کہ سیلاب سے پلوں ،شاہراہوں ہوٹلوں اورگھروں کو نقصان پہنچا، کانجو میں سیلاب سے 22افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بھاری مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔