کراچی:بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.63 روپے فی یونٹ کی کمی منظور کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
چیئرمین نیپرا نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔جولائی میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 59 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔