دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو سلو اوورریٹ پرمیچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق مقرروقت میں دونوں ٹیمیں دو دو اوورز پیچھے رہیں جس کے باعث کھلاڑیوں کو ایک اوور کا میچ فیس کے 20 فیصد جرمانہ ہوا۔بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا۔