خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کو وزارت کا قربانی دینے پڑے گی۔فائل فوٹو
خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کو وزارت کا قربانی دینے پڑے گی۔فائل فوٹو

عمران خان وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری سے ناراض

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کو خط نہ لکھنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری سے ناراض ہوگئے۔

دو روز قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور صوبائی وزرائے خزانہ کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی، جس میں شوکت ترین نےعمران خان کی ہدایت پر پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری کو وزیراعظم شہبازشریف کو آئی ایم ایف پروگرام پر خط لکھنے کو کہا تھا۔

تاہم اب وزیراعظم شہبازشریف کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کو اپنی وزارت کا قربانی دینے پڑے گی، کیوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صوبائی وزیر خزانہ سے ناراض ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر عمران خان محسن لغاری سے ناراض ہیں، کیوں کہ محسن لغاری کی طرف سے خط نہ لکھنے پر پارٹی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

ذرائع کے مطابق محسن لغاری کے خط نہ لکھنے کے بعد پنجاب میں وزیرخزانہ کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور محسن لغاری کی جگہ ہاشم جواں بخت کو دوبارہ وزیرخزانہ بنائے جانے کاامکان ہے۔