دبئی: ایشیا کپ میں آج بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ کی ٹیم سے ہوگا، میچ شام سات بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایشین چیمپئن بننے کیلیے 6 ٹیموں کے درمیان جنگ جاری ہے، شائقین کرکٹ کے بہترین لمحات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایشین کرکٹ پرحکمرانی کی جنگ جاری ہے، چوتھے مقابلے میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، ایک طرف مین ان بلو کا مضبوط کامبی نیشن ہے تو دوسری جانب کوالیفائنگ ٹیم نے حریف کو زیر کرنے کی تیاریان کرلیں۔
مقابلہ کیلیے میدان شام 7بجے دبئی اسٹیڈیم میں سجے گا، بھارت فتح کےساتھ سپر4 میں جگہ بنانے کو تیار ہے، بھارت نے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔